اس ٹیلی فونی گفتگو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق ميں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ہمیں توقع تھی کہ سلامتی کونسل اس جارحانہ قدم کی مذمت کرے گی لیکن امریکہ اور 2 یورپی ملکوں نے کم سے کم مذمتی بیان کی منظور کو بھی روک دیا اس لئے ہم نے اپنے دفاع کے جائز قانونی حق کے دائرے میں رہ کر اس جارحیت کا جواب دیا۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں تانیا فایون نے کشیدگی کے خاتمے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا: غزہ میں پائدار امن اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے ان کے ملک کی کوششیں بدستور جاری رہيں گے اور سلووینیا کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، علاقے میں کشیدگی میں کمی کی واحد راہ حل ہے ۔
آپ کا تبصرہ